تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھینس کالونی واقعہ: انسانی بے حسی کی بدترین مثال

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھن میں ہم اخلاقی اقدار کو پس پشت ڈال رہے ہیں، جس کا منہ بولتا ثبوت گذشتہ روز بھینس کالونی میں پیش آنے والا واقعہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ گذشتہ روز بھینس کالونی میں پیش آیا، جہاں بلدیاتی اداروں کی نااہلی کی وجہ سے گھر کے سامنے اسکول جاتا معصوم بچہ گندے پانی میں گرا۔

بچے کے گندے پانی کے جوہڑ میں گرنے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ گٹر کے پانی میں گرا ہوا ہے اور وہ مسلسل اس میں دھنستا جارہا ہے، ایسے میں ایک خاتون بھی بچے کی مدد کو آتی ہیں اور اسے ریسکیو کرنے کی کوشش کرتی ہیں مگر وہ اپنی کوشش میں کامیاب نہ ہوسکی۔

ویڈیو کا دردناک پہلو یہ ہے کہ بچے کو بچانے کے لئے اس کی پانچ سالہ بچی بھی میدان میں آئی اور گٹر کے پانی میں گرنے والے اس بچے کو نکالنے کی کوشش کرتی رہی۔

ستم ظریفی یہ ہے کہ ویڈیو بنانے والا شخص کمنٹری کرتے ہوئے گندے پانی میں گرنے والے بچے کی ویڈیو بناتا رہا مگر بچے کو نکالنے کے لئے وہ آگے نہ بڑھا، اسی دوران ایک راہ گیر نے یہ افسوسناک منظر دیکھا تو فوری طور پر بچے کو گندے پانی سے باہر نکالا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق علاقے میں عرصہ دراز سے سیوریج کے مسائل موجود ہیں، جو کہ بلدیاتی اداروں کی سنگین غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے، اس طرح کے واقعات آئے روز رونما ہوتے رہتے ہیں جس کے باعث معصوم بچوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے کی واحد مسجد میں بھی سیوریج کا پانی جمع ہوچکا ہے بارہا متعلق انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔

Comments

- Advertisement -