منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

چین میں زمین اچانک بس کو نگل گئی، 6 افراد ہلاک 16 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

چنگھائی: چین کے شمال مغربی صوبے چنگھائی میں زمین نے ایک مسافر بس کو نگل لیا، جس سے 6 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں ایک نہایت مصروف سڑک پر اچانک زمین پھٹ گئی، ایک مسافر بس سڑک میں بننے والے غار میں گرنے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

چینی ذرایع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پیر کی صبح کو صوبے چنگھائی کے شہر شِننگ میں ایک اسپتال کے سامنے مصروف سڑک پر پیش آیا، حادثے میں جانی و مالی نقصان ہوا، سڑک پر ٹریفک جام کے باعث گاڑیاں سست روی سے آگے بڑھ رہی تھیں کہ اچانک سڑک میں 10 میٹر قطر کا دس میٹر گہرا گڑھا پڑ گیا، جس میں ایک بس جا گری۔ حادثے کے فوراً بعد لوگ بس کے مسافروں کو بچانے کے لیے آگے آئے، تاہم اچانک گڑھا مزید پھیل گیا اور وہ بھی اس کے اندر گر گئے۔

- Advertisement -

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ گڑھے میں راہ گیر بھی گرے تھے، حادثے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ریسکیو کی 30 گاڑیاں اور ایک ہزار اہل کار جائے حادثہ کی طرف روانہ کیے گئے، ریسکیو کا کہنا تھا کہ سڑک پر بننے والے سنک ہول میں گرنے سے چھ افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہو گئے تاہم ان کی حالت بہتر ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اچانک سڑک میں گڑھا بن گیا، اور بس اس کے اندر گری، فوراً بعد ایک دھماکا ہوا۔ حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت بس میں موجود لوگوں کی تعداد سے متعلق درست معلومات نہیں مل سکیں۔

اس حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں کی جا سکی ہے، یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ کچھ لوگ تاحال لا پتا ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں