تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کیا کرونا سے صحت یاب مریض ویکسین کی دونوں خوراکیں لے سکتے ہیں؟

جدہ: سعودی وزارت صحت نے وائرس سے متاثر ہونے پر ویکسین کی دونو ں خوراکیں لینے سے متعلق سوال کا جواب دے دیا ہے۔

اخبار ٹوئنٹی فور کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کہا کہ ’کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے دونوں خوراکیں لے سکتے ہیں، پہلی خوراک وائرس لگنے کے دس روز بعد حاصل کی جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کہ اگر کوئی شخص کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد شفایاب ہوجائے تو ایسی صورت میں اسے صرف ایک خوراک لینا ہوتی، دوسری خوراک کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ڈرائیورز ہوجائیں ہوشیار!

وزارت صحت سے پوچھا گیا تھا کہ ’اگر کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد کوئی شخص وائرس کا شکار ہوجائے تو کیا ایسی صورت میں اسے ویکسین کی دوسری خوراک لینا ہوگی۔

وزارت صحت نے کہا کہ یہ مشورہ میڈیکل ریسرچ اسکالرز کی رپورٹ کے تناظر میں ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے سے وائرس کی نئی خطرناک شکلوں سے بھی تحفظ حاصل ہوجاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -