جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

خالصتان کے حامی سکھ رہنما کو کینیڈا میں قتل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹورنٹو: خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کو کینیڈا کے گوردوارے میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا، ہردیپ سنگھ سکھوں کی علیحدگی پسند تنظیم سکھ فور جسٹس کے سرگرم کارکن تھے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں خالصتان تحریک کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کو قتل کردیا گیا، خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ سکھوں کے آزاد وطن کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نیجار کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے شہر سرے سٹی میں ایک گردوارے میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کا کہنا تھا کہ برٹش کولمبیا کے شہر سرے سٹی میں پنجابی کمیونٹی کی اکثریت ہے۔

- Advertisement -

ابتدائی معلومات کے حوالے سے حکام نے بتایا کہ ہردیپ سنگھ کو دو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی ماری اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

سکھ رہنما کی لاش کو کینیڈین پولیس نے اسپتال منتقل کیا تو سکھوں کے ایک گروپ نے خالصتان کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔

خیال رہے ہردیپ سنگھ سکھوں کی علیحدگی پسند تنظیم سکھ فور جسٹس کے سرگرم کارکن تھے اور خالصتان کے قیام کے لیے ریفرنڈم میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

بھارتی حکومت نے کینیڈین حکام سے ہردیپ سنگھ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں