منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

اب تیل کمپنیاں پاکستانی روپے میں بھی ادائیگیاں کرسکیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگران حکومت نے کسٹمز بانڈڈ پالیسی گائیڈ لائنز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحتتیل کمپنیاں پاکستانی روپے میں بھی ادائیگیاں کرسکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے کسٹمز بانڈڈ پالیسی گائیڈ لائنز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، سابق اتحادی حکومت نے کسٹمز بانڈڈ پالیسی منظور کی تھی، جس کے بعد اب پیٹرولیم ڈویژن نے گائیڈ لائنز کا نوٹفکیشن جاری کیا۔

گائیڈ لائنز کے تحت بین الاقوامی کمپنیوں کو پاکستان میں ایک ذیلی کمپنی قائم کرنا ہوگی، یہ تیل ریفائنریوں اور تیل کمپنیوں کو فروخت کیا جائے گا۔

- Advertisement -

پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق عالمی خریدار تیل خرید کر پاکستان کی بندرگاہوں کے قریب ذخیرہ کرسکیں گے اور تیل کمپنیاں پاکستانی روپے میں بھی ادائیگیاں کرسکیں گی۔

پالیسی گائیڈ لائنز میں بتایا گیا ہے کہ تیل کی خرید و فروخت میں حکومت کو کوئی ضمانت نہیں دینا پڑے گی ، عالمی کمپنیوں کا اسٹور کیا ہوا تیل اوگرا کی لائسنس یافتہ کمپنیوں کو ہی فراہم کیا جاسکے گا۔

پاکستانی بندرگاہوں میں اسٹور کیا ہوا تیل دوبارہ برآمد بھی کیا جاسکے گا تاہم برآمد کرنے کیلئے اوگرا سے اجازت لینا پڑے گی۔

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں