جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

نگران وزیراعظم کا کابینہ میں غیر جانبدار اور پروفیشنل لوگوں کو شامل کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کابینہ میں غیر جانبدار اور پروفیشنل لوگوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، بیوروکریٹ اور ٹیکنوکریٹ کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لئے مشاورت مکمل کرلی گئی ، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کابینہ میں غیر جانبدار اور پروفیشنل لوگوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میں متعلقہ شعبوں میں اچھی ساکھ کے حامل افراد کو ہی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نگراں کابینہ میں بیوروکریٹ اور ٹیکنوکریٹ کے ناموں پرغور غور کیا جارہا ہے، نگران وفاقی کابینہ مختصر ہوگی۔

- Advertisement -

گذشتہ روز وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگراں کابینہ کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا تھا، ذرائع نے بتایا تھا کہ نگراں کابینہ کے لئے تجربہ کار شخصیات کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ، نگراں کابینہ کیلئےجلیل عباس جیلانی ،محمدعلی درانی سمیت عبد الحفیظ شیخ ،مظفر رانجھا ،شعیب سڈل کے نام زیر غور ہے۔

بعد ازاں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اٹارنی جنرل کو کام جاری رکھنے کیلئے گرین سگنل دیا تھا، ذرائع نے کہا تھا کہ اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان عبوری حکومت کے دورمیں اپنا کام جاری رکھیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں