جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

کراچی : مدرسہ کے مہتمم ضیا الرحمان کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:گلستان جوہرمیں مدرسہ کے مہتمم ضیا الرحمان کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، شیخ ضیاءالرحمان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 15 میں ضیاالرحمان کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں قتل کی دفعہ302کے تحت درج کیا گیا۔

چچازاد بھائی نے بتایا کہ ضیا الرحمان کو ایف بی آر بلڈنگ کے قریب قتل کیا گیا، ضیاالرحمان واک کرنےکیلئے ایف بی آر پارک آئےہوئےتھے کہ نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

- Advertisement -

مقتول پرنسپل ضیاالرحمان کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے ، جس کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

گذشتہ روز گلستان جوہر بلاک سولہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، مولانا ضیاء الرحمن پارک سے واک کر کے گھرجا رہے تھے اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے انہیں قتل کردیا، مقتول شیخ ضیاالرحمان سےکوئی چیزچھینی نہیں گئی۔

ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کا کہان تھا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے ، مختلف زاویوں سےتحقیقات کی جارہی ہیں، ایک موٹرسائیکل پر 2 حملہ آور تھے، جائے وقوعہ سے 2 مختلف ہتھیاروں کے 11خول ملے ہیں، تاہم جائےوقوعہ سےملنےوالےخول فرانزک کیلئےبھیجےگئےہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ نے کہا تھا کہ واقعہ فرقہ وارانہ ہےیاکوئی اورتحقیقات کی جارہی ہیں، واقعےمیں’’را ‘‘کےملوث ہونےکاشبہ ہے، ابتدائی طورپربھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونےکے شواہد ملے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں