اشتہار

جیل میں ہونے کے باوجود شہریار آفریدی پر گندم چوری کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے خلاف بہاولپور میں گندم چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا، شہریار آفریدی نے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جیل میں ہونے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کے خلاف بہاولپور میں گندم چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، گندم چوری کے مذکورہ مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے ان کی جانب سے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

شہریارآفریدی نے اپنے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ میں درخواست دائرکی ہے۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گندم چوری کا واقعہ میری اڈیالہ جیل میں حراست کے دوران رپورٹ ہوا، اڈیالہ جیل میں قید کے دوران میرے خلاف بدنیتی پر مبنی مقدمہ بنایا گیا

خطرہ ہے کہ اس جھوٹے مقدمےمیں بھی مجھے گرفتار کر لیا جائے گا، عدالت سے استدعا کی گئی کہ بہاولپور کی متعلقہ عدالت سے رجوع کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے، شہریار آفریدی کی درخواست میں ڈی پی او بہاولپور و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں