ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

واٹس ایپ پر پولیس رویے کے خلاف شکایات، 28 مقدمات درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: واٹس ایپ پر پولیس رویے کے خلاف شکایات کی شنوائی سے 28 مقدمات درج کرلیے گئے، 15 اہلکاروں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری جبکہ 6 اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ کی سزا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ایپ واٹس ایپ پر پولیس رویے کے خلاف شکایات پر ایکشن لے لیا گیا۔ واٹس ایپ پر پولیس کے خلاف شکایات کی شنوائی سے 28 مقدمات درج کرلیے گئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی شکایت پر 4 پولیس اہلکار معطل اور 2 کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ واٹس ایپ پر موصول ہونے والی 22 شکایات جھوٹی نکلیں جن پر تحقیقات جاری ہیں۔

- Advertisement -

مزید شکایات پر 15 اہلکاروں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے گئے جبکہ 6 اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ کی سزا دی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ نمبر پر 1 ہزار 22 پیغامات موصول جن میں سے 576 میں پولیس چیف کی تعریفیں کی گئیں۔ 138 پیغامات میں تجاویز اور 119 شکایات جرائم سے متعلق کی گئیں۔

واٹس ایپ پر پولیس کے خلاف 175 اور سول نیچرو کورٹس سے متعلق 14 شکایات کی گئیں۔ جرائم سے متعلق شکایات پر 20 مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ 11 شکایات رضا مندی سے حل کرلی گئیں۔

خیال رہے کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے واٹس ایپ سروس 13 اگست کو شروع کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں