12 C
Dublin
منگل, مئی 28, 2024
اشتہار

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ : کوئی پیش رفت نہ ہوسکی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی، کرکٹرز کی مدت کا آج آخری دن ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی میں غیر یقینی صورتحال کے باعث قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ تاحال تاخیر کا شکار ہیں، قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت آج ختم ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ پیش نہیں کیے، پی سی بی میں مستقل چیئرمین نہ ہونے سے سینٹرل کنٹریکٹ پیش نہ کیے جاسکے۔

- Advertisement -

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے معاملات قائم مقام چیئرمین اور الیکشن کمشنر چلارہے ہیں جبکہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت گزشتہ ہفتہ ختم ہوچکی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب 27جون کو شیڈول تھا، عدالتی فیصلے کے باعث پی سی بی چیئرمین کا انتخاب روک دیا گیا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں