12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کا نااہلی فیصلے کو معطل کرنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے نااہلی فیصلے کو معطل کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے نااہلی فیصلے کو معطل کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نےتوشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کیا اور چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن توشہ خانہ کیس میں سزاکی بنیاد پر جاری ہوا، الیکشن کمیشن کا چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹی فکیشن بھی معطل کیا جائے۔

یاد رہے الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو آرٹیکل 63ون کے تحت نااہل قرار دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس درست قرار دیتے ہوئے فیصلہ میں کہا تھا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے،عمران خان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قراردی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں