12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

گوری سے شادی کے وقت کیا ہوا تھا؟ شاہ رخ خان کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب گوری سے شادی ہوئی تو ان کے دوست کے گھر پر پتھراؤ کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں اور گوری ایک پارٹی میں ملے تھے اور پھر کچھ عرصے کے لیے ایک دوسرے سے علیحدہ بھی ہوئے، جب ہمارے درمیان علیحدگی ہوئی تو گوری مجھے اطلاع دیے بغیر اپنے دوستوں کے ساتھ دہلی سے ممبئی آگئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میں گوری سے ملنے کے لیے ممبئی پہنچا اور انہیں ڈھونڈنے کے لیے مختلف ساحلی مقامات پر گیا کیونکہ میں جانتا تھا کہ گوری کو سوئمنگ بہت پسند ہے اور خوش قسمتی سے آخری ساحل پر میں نے انہیں تلاش کرلیا اور پھر اس کے بعد سے آج تک ہمارا رشتہ مضبوط ہے۔

- Advertisement -

شاہ رخ خان نے کہا کہ گوری کے گھر والے رشتے کے لیے راضی نہیں تھے اور کچھ مذہبی تنظیموں کی جانب سے بھی مختلف مذہب سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے شادی کرنے کے میرے فیصلے کی مخالفت کی تھی۔

اداکار نے کہا کہ جب میری گوری سے شادی ہوگئی تو میرے خلاف احتجاج کیا گیا اور خوش قسمتی سے اس وقت میرے نام پر کوئی گھر نہیں تھا تو میں نے اپنے دوست کے گھر کا پتا بتایا ہوا تھا اس لیے میرے دوست کے گھر کو میرا گھر سمجھ کر وہاں پر پتھراؤ کیا گیا۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ اب جب میں یہ سوچتا ہوں کہ اگر گوری کے والدین کی جگہ میں ہوتا تو میں بھی اپنے جیسے لڑکے سے اپنی بیٹی کی شادی نہ کرتا جو کہ دوسرے مذہب سے تعلق رکھتا ہو۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری 25 اکتوبر 1991 کو شادی کے بندھن میں بندھے ان کے تین بچے آریان خان، سہانا خان اور ابرام خان ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں