منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

’چیمپئنزکپ کے میچز میں عوام کا جوش وخروش دیدنی ہو گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اقبال اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور مصباح الحق سے ملاقات کی۔

چیئرمین پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ اور چیمپئنز کپ ٹیموں سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور اقبال اسٹیڈیم میں چیمپئنزکپ کےانتظامات دیکھے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اقبال اسٹیڈیم میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے پریکٹس میچ میں شائقین کی بڑی تعداد میں آمد پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنزکپ کے میچز پر تو عوام کا جوش وخروش دیدنی ہو گا۔ چیئرمین اور پی سی بی کے دیگرحکام میڈیا سے گفتگو کئے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔

قبل ازیں اقبال اسٹیڈیم میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ ڈومیسٹک کی طرح قومی ٹیم میں بھی چوتھے نمبر پر کھیلنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ بال کرکٹ کو انجوائے کرتا ہوں اور اسی میں واپسی کی خواہش ہے البتہ ون ڈے کرکٹ میں صورتحال دیکھ کر کھیلنا ہوتا ہے میں مڈل آرڈر کا بیٹر نہیں، لوئر آرڈر کا کھلاڑی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مینٹور مصباح الحق کی موجودگی سے کافی فائدہ ہو رہا ہے صباح سمجھدار کھلاڑی ہیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ سے فیصل آباد میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل اسکواڈز اور پانچوں ٹیموں کے کپتانوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کسی ٹیم کی قیادت نہیں دی گئی ہے۔

پی سی بی کے اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق سعود شکیل کو ڈولفنز کی قیادت دی گئی ہے۔ انہیں سرفراز احمد، فہیم اشرف، میر حمزہ، محمد ہریرہ، صاحبزادہ فرحان، عمر امین، عثمان قادر، محمد عباس آفریدی ودیگر کا ساتھ حاصل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں