بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

بابر اعظم اور طیب طاہر نے اسٹالینز کو پہلی کامیابی دلوا دی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: چیمپئنز ون ڈے کپ میں اسٹالینز نے لائنز کو 133 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں اسٹالینز کی جانب سے دیے گئے 337 رنز کے تعاقب میں لائنز کی ٹیم 39.3 اوورز میں 203 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

امام الحق کی 78 رنز کی اننگز بھی لائنز کو شکست سے نہ بچاسکی، شارون سراج 28، عامر یامین اور کپتان شاہین آفریدی 22، 22 رنز بناسکے۔

- Advertisement -

عبداللہ شفیق 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، خوشدل شاہ 19 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے۔

اسٹالینز کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد علی اور جہانداد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹالینز نے پہلی اننگز میں مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے تھے اور لائنز کو جیت کے لیے 337 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بابر اعظم 76 اور طیب طاہر نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، کپتان محمد حارث 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حسین طلعت نے 33 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔

شان مسعود نے 41 رنز بناسکے تھے، جہانداد خان 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

لائنز کی جاب سے شاہین شاہ آفریدی اور عامر جمال نے دو، دو وکٹیں حاصل کی تھیں، فیصل اکرم ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں