ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلیے طیارہ بُک کروا لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: دبئی سے پاکستان سفر کیلیے سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کیلیے چارٹرڈ طیارہ بُک کروا لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) پرواز کو ’امیدِ پاکستان‘ کا نام دے گی، خصوصی پرواز میں 150 مسافروں کی گنجائش ہے، (ن) لیگی کارکنان اور لندن کے صحافی 21 اکتوبر کو نواز شریف کے ساتھ روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق خصوصی پرواز دبئی سے لاہور روانہ ہوگی جبکہ اسلام آباد میں آدھا گھنٹہ رکے گی۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم لاہور پہنچ کر مینارِ پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔ وہ عمرہ ادائیگی کیلیے بدھ کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

سابق وزیر اعظم سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام اور متعدد ملاقاتیں کریں گے۔ نواز شریف دبئی میں 3 روزہ قیام کے بعد 21 اکتوبر پاکستان کیلیے روانہ ہوں گے۔ دبئی میں بھی ان کی متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔

دوسری جانب ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی حفاظتی ضمانت 16 یا 17 اکتوبر کو دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی، ان کی قانونی ٹیم کو حفاظتی ضمانت دائر کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حفاظتی ضمانت دائر کی جائے گی جس میں حفاظتی ضمانت منظور کرنے کی استدعا کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے کی استدعا کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں