27.2 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

فلم کے نام پر دھوکا، ویویک اوبرائے کو ڈیڑھ کروڑ کا چونا لگ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

وویک اوبرائے کو ان کے پارٹنر نے ڈیڑھ کروڑ روپے کا چونا لگا دیا، فلم بنانے کے نام پر رقم اینٹھی مگر اسے ذاتی اخراجات اور خود کی کمپنی کھولنے میں لگا دیا، ایکٹر نے پولیس میں شکایت درج کروادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فروری 2021 میں فلم اسٹار وویک اوبرائے اور ان کے پارٹنر نے فلم ’گانشی‘ پرڈیوس کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے وویک نے نوازالدین صدیقی کو 51 لاکھ روپے کی رقم بھی ادا کردی تھی۔

ادکار نے اس حوالے سے ممبئی پولیس کو شکایات درج کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے تین بزنس پارٹنرز نے ان کے ساتھ دھوکا دہی کی ہے، ان سے ایونٹ اور فلم پروڈکشن فرم میں سرمایہ کاری کے لیے پیسے لیے گئے لیکن اسے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا گیا اور ’گانشی‘ نامی فلم کے لیے بھی کوئی کام نہیں کیا گیا۔

- Advertisement -

میگا انٹرٹینمینٹ ایل ایل پی نام کمپنی جو کہ وویک کی ملکیت ہے، اس کے چارٹر اکائونٹنٹ کی جانب سے وویک کے پارٹنرز سنجے شاہ، نندیتا شاہ، رادھیکا نندا اور دیگر کے خلاف شکایات درج کروائی گئی ہے۔

فروری 2022 میں کمپنی کی تفصیلات دیکھنے پر وویک اوبرائے کو پتا چلا کہ سنجے، نندیتا اور رادھیکا نے فنڈز کا غلط استعمال کیا ہے، انھوں نے اسے انشورنس کی رقم ادا کرنے، زیورات خریدنے، تنخواہ لینے سمیت خود کی کمپنی کھولنے کے لیے استعمال کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں