جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

چکن اور انڈوں کی قیمت نے لوگوں کے ہوش ٹھکانے لگا دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کی اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت مزید 13 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ انڈوں نے بھی چار سو کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 13 روپے مہنگا ہونے سے 637 روپے تک پہنچ گیا۔

دیسی مرغی بھی ڈیڑھ ہزار روپے کلو سے زائد کے حساب سے فروخت ہونے لگی، جبکہ انڈے بھی 410روپے فی درجن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت9روپے اضافے سے439روپے کلو جبکہ مختلف مقامات پر فارمی انڈے 430 روپے درجن تک فروخت ہو رہے ہیں۔

ملک کے دیگر شہروں میں بھی مرغی کا گوشت اور انڈے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں، جس کی وجہ سے خوراک کی یہ بنیادی اشیا غریبوں کی پہنچ سے مزید دور ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب سردی میں اضافہ ہوتے ہی عوام ملک بھر میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں بھی مبتلا کردیے گئے ہیں، کراچی، کوئٹہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اور پشاور سمیت بیش تر شہروں میں 6 سے 8 گھنٹے کی بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں