ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چیف جسٹس کا نیب ترامیم کیس آج مکمل کرنے کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نیب ترامیم کیس آج مکمل کرنے کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ نیب رپورٹ آگئی آج مقدمہ مکمل کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ نے نیب ترامیم کیس کی سماعت کی۔ آج سماعت کے دوران نیب نے سپریم کورٹ میں نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والے ملزمان کی تفصیلات اور رواں سال نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے رولنگ دیتے ہوئے نیب ترامیم کیس آج مکمل کرنے کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ آج جمعہ مبارک ہے اور ہمارے پاس دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کا وقت ہے۔ عدالت کے پاس نیب ریفرنس واپس بھجوانے سے متعلق فہرست آگئی ہے۔ آج کیس کو مکمل کریں گے۔

- Advertisement -

اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے پیر تک وقت دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل پیر کو دلائل کیلیے 30 منٹ کا وقت چاہتے ہیں۔

نیب ترامیم سے کس کس ملزم کو فائدہ پہنچا، تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع

چیف جسٹس نے کہا کہ پیر کو شاید بینچ دستیاب نہ ہو۔ عدالتی چھٹیاں ہیں، میں اپنی بات نہیں کر رہا لیکن ججز چھٹی کرنا پسند کرتے ہیں اس لیے کوشش ہے کہ کیس کو آج مکمل کریں تاہم پیر کو وقت دینے سے متعلق آپ کو بتاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں