اشتہار

بچے کی گردن فلیٹ کی کھڑکی میں کیسے پھنسی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

باہمت شہری نے مسیحا بن کر فلیٹ کی کھڑکی سے لٹکنے والے دو سالہ بچے کو جان توڑ کوشش کے بعد بچالیا، بچے کی گردن کافی دیر تک کھڑکی میں پھنسی رہی۔

اکثر دیکھا گیا ہے کہ والدین کی غفلت سے اونچی عمارتوں کے فلیٹوں کی کھڑکیوں سے گر کر اکثر بچے یا تو مر جاتے ہیں یا پھر خوش قسمتی سے ان کی جان بچ جاتی ہے لیکن ایسا کم ہی ہوتا ہے۔

عمارتوں کی چھتوں، فلیٹوں اور اس طرح کے دیگر مقامات پر ہونے والے اندوہناک واقعات پہلے کی نسبت حالیہ دنوں میں زیادہ عام ہوگئے ہیں کیونکہ ایسے واقعات کی موبائل ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔

- Advertisement -

ایک ایسی ہی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سامنے آئی ہے جس میں ایک باہمت شخص کو کھڑکی سے لٹکے بچے کی جان بچاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ فلیٹ کی کھڑکی میں لگے لوہے کے جنگلے سے لڑھک کر لٹک گیا جبکہ اس کی گردن جنگلے میں ہی پھنسی ہوئی ہے ویڈیو سے بخوبی اندازہ ہورہا ہے کہ بچہ انتہائی تکلیف میں ہے۔

ایسے میں نچلی منزل پر رہنے والا ایک باہمت نوجوان اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچے کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے، گردن کے بل لٹکے ہوئے بچے کی ٹانگوں کو سہارا دینے کیلئے نوجوان نے چھوٹے اسٹول رکھ دیئے۔

اس موقع پر ایسا وقت بھی آیا جب بچے نے اپنے ہاتھ پاؤں ڈھیلے چھوڑ دئیے اور بے سدھ لٹک گیا لیکن نجوان کی مسلسل کوششوں کے بعد بچے کی جان میں جان آئی اور بالآخر بچے کے والدین جو شاید اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے انہوں نے بعد ازاں آکر اپنے بچے کو کھڑکی سے اندر کھینچ لیا۔

سوشل میڈیا پر اس وائرل ویڈیو کو اب تک 48لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں، جنہوں نے اپنے کمنٹس میں واقعے کو بہت خطرناک اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے بچے کی جان بچانے والے نوجوان کی ہمت کو سراہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں