ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

چین کا ایک اور کارنامہ، کروز بحری جہاز تیار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

چین نے ایک اور کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے پہلی بار چینی ساختہ کروز بحری جہاز بھی تیار کرلیا ہے۔ بحری جہاز یکم جنوری 2024 کو اپنے اولین سفر کا آغاز کرے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق Adoraمیجک سٹی نامی یہ بحری جہاز شنگھائی سے 6 روزہ سفر پر روانہ ہوگا جس دوران وہ جنوبی کوریا کے Jeju island اور جاپان کے مختلف شہروں میں بھی قیام کرے گا۔

یہ کروز شپ 323 میٹر لمبا ہے اور اس کے 2125 کمروں میں 5246 مسافر سفر کر سکتے ہیں۔اس کروز جہاز کو چائنا اسٹیٹ شپنگ کارپوریشن اور Carnival نامی کمپنی نے مل کر تیار کیا ہے۔

- Advertisement -

16 عرشوں پر مشتمل بحری جہاز میں 22 ریسٹورنٹس موجود ہیں جبکہ ڈیوٹی فری شاپس، تھیٹرز اور دیگر متعدد سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

کینیڈا جانے والے غیر ملکیوں کیلئے اہم خبر

چینی حکومت کو توقع ہے اس سے بین الاقوامی سیاحت کو فروغ مل سکے گا، اس کروزبحری جہاز پر سفر کرنا آسان نہیں ہوگا اور 2 افراد کے پر تعیش کیبن کا کرایہ 12 سو ڈالرز متعین کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں