پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

پاک چین تجارتی لین دین چینی کرنسی میں کرنے کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد کا کہنا ہے کہ بیرونی تجارتی لین دین اور سرمایہ کاری کے لیے چینی کرنسی کا استعمال دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

اسلام آباد میں انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (آئی سی بی سی) کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق چینی کرنسی آر ایم بی کو دیگر بین الاقوامی کرنسیوں امریکی ڈالر، یورو اور جاپانی ین کی مساوی حیثیت حاصل ہے۔

اسٹیٹ بینک

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان چین کے ساتھ خصوصی اقتصادی تعلقات کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری کے لین دین میں چینی کرنسی کے استعمال کو آسان بنانے کے لیے ملک میں مطلوبہ ریگولیٹری فریم ورک نافذ کر دیا ہے۔

پاکستان میں سرکاری اور نجی دونوں شعبے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کیلئے آر ایم بی کا انتخاب کرنے کیلئے آزاد ہیں۔

چینی کرنسی

جمیل احمد نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارت میں آر ایم بی کے استعمال کو فروغ دینے کی مرکزی بینک کی کوششوں کے نتیجے میں چین سے پاکستان کی آر ایم بی میں درآمدات مالی سال 18 میں تقریباً 2 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 22 میں تقریباً 18 فیصد ہوگئی ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ سرحد پار تجارت اور سرمایہ کاری کے لین دین کو طے کرنے کےلیے چینی کرنسی کا استعمال ان تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں