ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

فلسطینیوں کی نسل کشی، کرسمس سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی پر اسرائیل کی مسیحی برادری نے بیت الحم شہر میں کرسمس نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیت الحم حضرت عیسیٰ ؑ کی جائے پیدائش کی وجہ سے عیسائیوں کیلئے مقدس شہر ہے۔ ہر سال لاکھوں مسیحی زائرین یہاں کا رخ کرتے ہیں اور بھرپور انداز میں کرسمس کا تہوار مناتے ہیں۔

اس سال شہری انتظامیہ نے کرسمس کی خوشیاں نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرسمس کے موقع پر صرف دعائیہ تقریبات کا اہتمام ہو گا۔

- Advertisement -

مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت الحم میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ اس سال تہواروں میں روشنی، روایتی درخت، جشن کی تقریب نہیں ہوں گی۔

میونسپلٹی نے یہ بھی کہا کہ تعطیل کے دن غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے متاثرین کے لیے اجتماعی اور دعاؤں پر توجہ مرکوز کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں