اشتہار

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کیس کے اخراج کی درخواست بھی رد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمدذوالقرنین نے سماعت کی۔

وکیل سلمان صفدر، سکندرذوالقرنین،عمیر نیازی، عثمان گل کمرہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے علاوہ مقدمےکے آئی اواورپراسیکیوٹرموجود تھے۔

- Advertisement -

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا ، فیصلے میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ سائفر کیس کے اخراج کی درخواست بھی رد کردی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر 16 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ وکلا صفائی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ آنے تک سماعت روکنے کی استدعا کی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت سائفرکیس میں جوڈیشل ریمانڈپرجیل میں قید ہیں۔

گزشتہ سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمودپرفردجرم عائد کئےجانےکی کارروائی مکمل کی گئی تھی اور فاضل عدالت نےآج کی سماعت میں مقدمہ کےگواہان کوطلب کررکھا ہے ، 28 میں سے5گواہان کوآج سائفر کیس میں طلب کیا تھا ، گواہان میں سابق سفیراسدمجیدخان اور اعظم خان بھی شامل ہیں

یاد ریے گزشتہ روز اسلام آبادہائیکورٹ نےسائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کر دی،عدالت نے ہدایت جاری کی چیئرمین پی ٹی آئی کوشفاف ٹرائل کا حق دیاجائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں فردجرم کی کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کی تھی اور درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی نے فرد جرم عائد کرنےکی کارروائی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں