اشتہار

جیکولین نے ورون اور رنویر سنگھ کو تھپڑ مار دیے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فریننڈس نے اداکار رنویر سنگھ اور ورون شرما کو تھپڑ مار دیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’سرکس‘ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ جیکولین نے رنویر سنگھ اور ورون شرما کو سچ میں تھپڑ ماردیے۔ واضح رہے کہ کامیڈی فلم’سرکس‘ آج ریلیز ہوئی جبکہ فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ باکس آفس پہلے روز 12 سے 14 کروڑ کے بزنس کی توقع ہے۔

فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ، پوجا ہیگڑے، ورون شرما شامل ہیں جبکہ ’سرکس‘ کے ڈائریکٹر روہت شیٹی ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق سرکس کی ریلیز سے قبل پروموشن کے لیے جیکولین، رنویر سنگھ، ورون شرما سمیت فلم کی کاسٹ کے دیگر اداکار موجود تھے۔

اداکارہ نے اس دوران بتایا کہ ’شوٹنگ کے دن میں بہت گھبرائی ہوئی تھی اسی اثنا میں رنویر اور ورون کو تھپڑ مارنے کے سین کے دوران اداکاروں کو سچ میں تھپڑ مار دیے۔

جیکولین کا کہنا تھا کہ ’جب تھپڑ لگا دیے تو احساس ہوا کہ جیسے میں نے برف توڑ دی ہے۔‘

اداکارہ کے بتانے پر رنویر سنگھ اور ورون شرما نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’تھپڑ اتنا تیز لگا تھا کہ اگر اس وقت ہمارا چہرہ دیکھ لیتے تو حقیقت میں برف ہی کی ضرورت تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں