پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

کراچی میں شہریوں کا پارکنگ مافیہ اور لفٹرز کے ساتھ جھگڑا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں جگہ جگہ پارکنگ مافیہ اور پولیس کی ملی بھگت پر عوام غصے میں آگئے۔

شہریوں اور کارلفٹنگ عملے میں جھگڑے معمول بن گئے ہیں۔ شہر کے معروف کاروباری مرکز صدر جی پی او پر شہریوں نے موٹرسائیکل اٹھانے پر لفٹر عملے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے صدر میں موٹر سائیکل لفٹروں پرتشدد کامقدمہ درج کر لیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل لفٹنگ کرتےوقت لوگوں نےعملےپر تشدد کیا، لوگوں نےتشددکےبعدلفٹ کی گئی موٹر سائیکل بھی اتار لی۔

- Advertisement -

احمد نواز نے کہا کہ صدر میں ٹریفک جام کی بڑی وجہ غیرقانونی موٹرسائیکل پارکنگ ہے عملےکوتشددکانشانہ بنانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائےگی اکثر شہری موٹرسائیکلیں غلط پارک کرتےہیں جس سے ٹریفک جام ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں