منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

کمپنی نے سینئر ملازمین سے جان چھڑانے کا عجیب طریقہ ڈھونڈ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کسی بھی ادارے کی ترقی میں ان کے ملازمین کی بھی محنت کا اہم کردار ہوتا ہے لیکن ایک کمپنی نے اپنے سینئر ملازمین کو فارغ کرنے کے لیے عجیب طریقہ ڈھونڈ لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں ایک کمپنی کو جب اپنے سینئر ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا کوئی معقول بہانہ نہ ملا تو اس نے ان ملازمین سے جان چھڑانے کے لیے انوکھا لیکن غیر اخلاقی راستہ اختیار کیا اور ان سے دھوکے سے غیر قانونی کام کرائے تاکہ اس کو جواز بنا کر ملازمت سے فارغ کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق ووہان میں سی آئی ٹی آئی سی ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ نامی کمپنی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے مبینہ طور پر اپنے سینکڑوں سینئر ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کے لیے ان سے دھوکہ دہی کرتے ہوئے غیر قانونی کام کرائے۔

- Advertisement -

متاثرہ ملازمین کی تعداد 200 کے لگ بھگ بتائی جا رہی ہے جنہیں قوانین کی خلاف ورزیوں کا الزام کر کے ملازمت سے برطرف کیا جا چکا ہے جب کہ انہوں نے جو بھی کام کیے اس کے پس پردہ اسی کمپنی کا ایک سینئر منیجر ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ کمپنی اعلیٰ تنخواہوں والے سینئر ملازمین کو فارغ کرنا چاہتی تھی لیکن اس کے عوض وہ انہیں کوئی مالی معاوضہ دینے کو تیار نہ تھی۔ اس لیے ایک سینئر منیجر نے ایسے ملازمین کو مختلف بارز اور کلبوں کی طرف راغب کر کے غیرقانونی سرگرمیوں پر آمادہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں