اشتہار

بجلی اور گیس صارفین پر 1300 ارب روپے کا بوجھ، پیٹرولیم مصنوعات 148 روپے 85 پیسے مہنگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ڈی ایم حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا، ایک سال کے دوران بجلی اور گیس صارفین پر 1300 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق موجودہ حکومت کے ایک سال میں پیٹرولیم مصنوعات 148 روپے 85 پیسے تک فی لیٹر مہنگی کی گئی ہیں، جب کہ ایک سال میں بجلی 11 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

ایک سال کے دوران گیس کے نرخوں میں 112 فی صد تک اضافہ کیا گیا، اور گیس صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔

- Advertisement -

اتحادی حکومت نے بجلی صارفین پر بھی ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالا، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا، 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا اضافی سرچارج بھی عائد کیا گیا، اور صارفین نے سہ ماہی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا بوجھ الگ سے برداشت کیا۔

پی ڈی ایم حکومت کا ایک سال عوام پر بھاری رہا

ایک سال کے دوران پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 122 روپے 17 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل 148 روپے 85 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 54 روپے 73 پیسے کا اضافہ کیا گیا، اور لائٹ ڈیزل آئل 64 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں