جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

کرونا کی عالمگیر وبا: متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے، وبا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 20 ہزار 181 ہو گئی ہے، وائرس سے اب تک 48 لاکھ 94 ہزار 220 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 3 ہزار445 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 89 ہزار نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 19 لاکھ 8 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1003 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 91,981 ہو گئی ہے، جب کہ 15 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 22 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 3 لاکھ 56 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 28,480 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 61 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

- Advertisement -

برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 160 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 34,796 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 46 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

ٹرمپ نے 3 دن بعد ڈبلیو ایچ او سے متعلق بڑا یو ٹرن لے لیا

یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 32,007 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 27 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 800 کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 99 اموات ہوئیں۔

فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں 28,239 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ اسپین میں ہلاکتیں 27,709 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 16,853 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 55 ہزار سے بڑھ چکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 735 اموات ہو چکی ہیں۔

بیلجیئم میں 9,080 مریض، جرمنی میں وائرس سے 8,123 مریض، ایران میں 7,057 مریض، کینیڈا میں 5,842 مریض، نیدرلینڈز میں 5,694 افراد، میکسیکو میں 5,332، چین میں 4,634 (گزشتہ 22 دنوں میں ایک ہلاکت)، ترکی میں 4,171، سوئیڈن میں 3,698، انڈیا میں 3,164، ایکواڈور میں 2,799، پیرو میں 2,789، روس میں 2,722، سوئٹزرلینڈ میں 1,886، آئرلینڈ میں 1,547، پرتگال میں 1,231، انڈونیشیا میں 1,191، رومانیا میں 1,120 جب کہ پولینڈ میں 936 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برطانیہ، فرانس، انڈیا، پیرو، میکسیکو میں 100 سے زائد اموات، جب کہ برازیل میں 700 سے زائد، امریکا میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں