منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

کرونا وائرس، کویتی حکومت کا بھاری جرمانوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی : کویتی حکومت نے کرفیو نافذ کرنے کے بجائے احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر بھارتی جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خلیجی ریاست کویت میں وزراء کونسل نے کرونا وائرس سے بچاو کےلیے دوبارہ کرفیو نافذ کرنے سے گریز کرتے ہوئے بھاری جرمانے اور سزائیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کویتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے قانونی دفعات اجتماعات اور ان لوگوں پر خصوصی نافذ کی جائیں گی جو عمداً اپنے ساتھ ساتھ کمیونٹی کو بھی خطرے سے دوچار کرتے ہیں۔

- Advertisement -

کویتی حکومت کا خیال ہے کہ کرونا سے بچاو کےلیے کرفیو یا لاک ڈاون کے نفاذ سے سخت سزائیں اور بھاری جرمانے عائد کرنا زیادہ بہتر ہے، اسی لیے وزراء کونسل نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ قانون نافذ ہونے کے بعد جو بھی شہری یا غیر ملکی وزارت صحت کے جاری کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کرے گا اسے 5 سے 10 ہزار دینار جرمانہ اور 3 سے 6 ماہ قید کا سامنا کرنا پڑے گا اور ممکن دونوں سے سزاوں کا سامنا بھی کرنا پڑے۔

میڈیا ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص کسی دوسرے شخص میں جان بوجھ کر وائرس منتقل کرنے کا باعث بنا تو اسے دس سال قید اور 30 ہزار دینار جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں