ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عبایا پہننے پر پابندی، فرانسیسی اعلیٰ عدالت کا فیصلہ آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس کی اعلیٰ عدالت نے اسکولوں میں طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی کے حکومتی اقدام کو جائز قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کی اعلیٰ عدالت دی اسٹیٹ کونسل کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں عبایا پہننے کی پابندی قانونی ہے،اسکولوں میں عبایا پہننے کی پابندی مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک نہیں۔

واضح رہے کہ فرانس کی حکومت نے گز شتہ ماہ اسکولوں میں طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

- Advertisement -

فرانسیسی حکومت کی عبایا پابندی کے خلاف مسلم تنظیم نے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے عبایا پہننے پر پابندی کے حکومتی اقدام کو جائز قرار دیا۔

فرانسیسی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ عبایا پابندی کے قانون پر عملدرآمدکے لیے تربیت یافتہ انسپکٹرز کو رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ فرانسیسی ہائی اسکول کے اساتذہ اور طلباء نے سرکاری اسکولوں میں عبایا پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے کے خلاف ہڑتال کی ہے۔

بدھ سے شروع ہونے والی ہڑتال کے حوالے سے سٹینز، سین سینٹ ڈینس کے موریس یوٹریلو ہائی اسکول میں احتجاجی گروپ نے بیان میں کہا کہ ہم حکومت کی اسلامو فوبیا پالیسی سے خود کو دور کرنا چاہتے ہیں۔

سین سینٹ ڈینس، جو پیرس کے شمال مشرق میں ہے، ایک غریب مضافاتی علاقہ ہے جہاں کے بہت سے باشندوں کا آبائی تعلق افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں