اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

اسد الدین اویسی کیخلاف داخل درخواست عدالت نے مسترد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی اور سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے مطالبہ کو لے کر داخل درخواست پر زیر التوا نظرثانی عرضی ایڈیشنل ضلع جج ونود کمار کی عدالت نے خارج کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست میں ان قائدین پر سماج میں نفرت پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا، نظرثانی درخواست دہندہ ہری شنکر پانڈے نے اکھلیش یادو اور اسد الدین اویسی کے بیان کونفرت انگیز تقریر کے زمرے میں مانتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

نظرثانی درخواست دہندہ ہری شنکر پانڈے نے الزام لگایا گیا تھا کہ ان قائدین نے غیر مہذب اور غیر قانونی بیان دے کرہندوؤں کے خلاف نفرت پھیلانے کا مجرمانہ فعل انجام دیا ہے۔

- Advertisement -

عدالت نے اس درخواست کو 14 فروری 2023 کو خارج کردیا تھا، اس کے بعد ہری شنکر پانڈے نے نظر ثانی عرضی داخل کی جسے وارانسی عدالت نے بھی مسترد کردیا۔

اس سے قبل سربراہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کو مسلمانوں کے خلاف نفرت اور ہندوتوا کی وجہ سے منڈیٹ ملا ہے۔

انہوں نے لوک سبھا سے خطاب میں نریندر مودی اور حکمراں اتحاد این ڈی اے پر خوب تنقید کی اور انتخابات کے فوری بعد مسلمانوں پر تشدد کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔

مودی کو مسلمانوں کیخلاف نفرت اور ہندوتوا کی وجہ سے منڈیٹ ملا ہے، اویسی

سربراہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے کہا کہ 4 جون کو 6 مسلمانوں پر ایک ہجوم نے حملہ کیا جبکہ ریاست مدھیہ پردیش میں مسلمانوں کے 11 گھر غیر قانون طور پر مسمار کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں