اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

شہباز گل پر 27 فروری کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 27 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں شہباز گل کیخلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

شہباز گل کے وکیل نے بریت کی درخواست پر دلائل میں کہا کہ یہ درخواست 265 ڈی کے تحت دائر کی گئی ہے، ایف آئی آر میں دفعہ 124 اے لگائی گئی جس کیلئے وفاقی حکومت کی اجازت لازمی ہے، ایف آئی آر 9 تاریخ کو درج ہوئی۔

- Advertisement -

وکیل شہبازگل کا کہنا تھا کہ 124اے کی دفعہ لگانے کیلئے وفاقی حکومت کی اجازت 10 تاریخ کو ملی، ایف آئی آر پہلے درج کی گئی، 124 اے کی دفعہ لگانے کی اجازت بعد میں لی گئی، اگر 10 تاریخ کو اجازت ملی تو 9 تاریخ کو درج کی گئی ایف آئی آر غیر قانونی ہوگئی۔

دوران سماعت جج نے اسفتسار کیا کہ اس کیلئے اجازت نامہ جاری ہونا ضروری ہے یا تھانے کو موصول ہونا ضروری ہے۔

جس پر وکیل نے کہا کہ مقدمے میں جتنی ریکوری ہو رہی ہے وہ 9 تاریخ کی ہورہی ہے، تمام پروسیجر 9 تاریخ کو ہوچکا، حکومت سے اجازت 10 تاریخ کو ملی۔

بعدزاں عدالت نے شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 27 فروری فرد جرم کیلئے مقرر کر دی۔

خیال رہے شہباز گل پر اداروں کے سربراہان کے خلاف اکسانے کے متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ ضمانت پر رہا ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں