جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ٹیکس چوری، کرپشن اور مالی فراڈ میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بے نامی ایکٹ 2017 کے تحت ٹرائل کیلئے عدالتوں کو نامزد کر دیا گیا ہے، اسپیشل کورٹس شکایت درج ہونے کے 6 ماہ کے اندر ٹرائل مکمل کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکس چوری ، کرپشن اور مالی فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے معاملے پر بے نامی ایکٹ2017 کے تحت ٹرائل کیلئے عدالتوں کو نامزد کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی اور اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس نےاسپیشل کورٹس کیلئے نام تجویز کئے۔

- Advertisement -

سندھ کےچیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس کو نامزد کیا جبکہ پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس نے کورٹس آف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججزکونامزدکیا۔

اسی طرح اسپیشل کورٹس کیلئےبلوچستان کےچیف جسٹس نےڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز اور لاہورکےچیف جسٹس نےکورٹ آف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججزٹوکونامزدکیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کورٹ آف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ون کو نامزد کیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل کورٹس کا دائرہ کار اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں پرمحیط ہوگا۔

خیال رہے وفاقی حکومت نے نامزد کردہ عدالتوں کواسپیشل کورٹس کےاختیارات دینے کافیصلہ کیا تھا ، اسپیشل کورٹس میں بے نامی ایکٹ2017 کے سیکشن48 کے تحت ٹرائل کیا جائےگا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ بےنامی ایکٹ2017کےتحت ہرٹرائل کوتیزی سے مکمل کیا جائے گا اور اسپیشل کورٹس شکایت درج ہونے کے 6 ماہ کے اندر ٹرائل مکمل کریں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں