ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کرکٹ پر سٹے بازی مہنگی پڑگئی، دو نوجوان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ پر سٹہ کھیلنے کے الزام میں پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے ضبط کرلیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کو کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور کرونا مریض آکسیجن کی کمی کے باعث سڑکوں پر تڑپ تڑپ کے دم توڑ رہے ہیں ایسے حالات میں بھارت میں اب بھی آئی پی ایل میچز کھیلے جارہے ہیں۔

بھارت میں جتنے شوق و جوش سے کرکٹ میچز کھیلے جاتے ہیں اتنے ہی شوق سے کرکٹ میچز پر سٹہ بھی کھیلا جاتا ہے، پولیس نے راجھستان کے شہر اجمیر سے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے جن پر آئی پی ایل پر سٹہ کھیلنے کا الزام تھا۔

- Advertisement -

پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے 35 لاکھ 23 ہزار 552 روپے کے حساب کتاب، بارہ ہزار روپے نقد، بارہ موبائل فونس، دو لیپ ٹاپ اور دیگر سامان برآمد کیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ملزمان ممبئی انڈینز بمقابلہ کنگز الیون پنجاب کے میچ پر سٹہ کھلاتے ہوئے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں