ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ دشمنی نئی نہیں، ویڈیوز دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں گزشتہ روز بنگلہ کپتان شکیب الحسن کی اپیل پر سری لنکن بیٹر کا ٹائمڈ آؤٹ نے نیا تنازع کھڑا کر دیا لیکن کرکٹ میں دونوں ملکوں کی دشمنی نئی نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارت میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک نیا تنازع گزشتہ روز اس وقت کھڑا ہو گیا جب کہ بنگلہ کپتان شکیب الحسن کی اپیل پر امپائر نے سری لنکا کے سینیئر کھلاڑی انجلیو میتھیوز کو ٹائمڈ آؤٹ قرار دیا اور وہ کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ میں یہ منفرد آؤٹ پانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

تاہم کرکٹ کے میدانوں میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کی یہ دشمنی نئی نہیں ہے۔ دونوں ممالک جب بھی ٹکراتے ہیں تو تنازع کا کوئ نیا انداز لے کر آتے ہیں اس سے قبل بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے کئی بار مظاہرہ کر چکے ہیں۔

- Advertisement -

بنگال ٹائیگرز اور آئی لینڈرز کے درمیان کرکٹ دشمنی 5 سال قبل 2018 میں اس وقت شروع ہوئی جب نیبھاس سیریز میں دونوں ملکوں کے کھلاڑی میدان میں ہی آپس میں بھڑ گئے تھے۔

سیریز میں فتح کے بعد بنگلہ کھلاڑی مشفق الرحمان نے ناگن ڈانس کرکے آئی لینڈرز کو چڑایا جب کہ جیت کا جشن مناتے ہوئے بنگال ٹائیگرز نے ڈریسنگ روم کے شیشے بھی توڑ دیے تھے۔

پھر آیا 2021 کے جس ٹی 20 ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں ایک بار پھر ٹکرائیں۔ لنکن کھلاڑی لہیرو کمارا نے بنگلہ کھلاڑی لٹن داس کو آؤٹ کر کے غصے میں اشارہ کیا۔ گرما گرمی اتنی بڑھی کہ کھلاڑی دست و گریباں بھی ہوگئے جس کے بعد آئی سی سی کو میدان میں آنا پڑا اور دونوں ٹیموں پر جرمانہ بھی عائد کیا۔

مشفق الرحمان کا ناگن ڈانس لنکا کے کھلاڑی چار سال بعد بھی نہ بھولے اور جب گزشتہ سال 2022 کے ایشیا کپ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو ہرایا تو آئی لینڈر نے ناگن ڈانس کرکے اپنا بدلہ لے لیا۔

میتھیوز کیخلاف ٹائمڈ آؤٹ اپیل شکیب الحسن کو بھاری پڑ گئی

اب گزشتہ روز دہلی میں پھر دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں تو ساتھ ایک نیا تنازع لے کر آئیں اور وہ ہو گیا جو کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ اس سے پہلے کبھی نہ ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں