12.7 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

سڈنی، مصرف شاپنگ سینٹر کے قریب فائرنگ سے جرائم پیشہ ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی کے بونڈی جنکشن میں مصرف شاپنگ سینٹر کے قریب کار میں بیٹھے شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا، جس کے بعد آسٹریلوی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں.

پولیس کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے انھیں اطلاع ملی کہ بونڈی جنکشن کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، 48 سالہ ایلن موراڈیان کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ کار پارکنگ میں کھڑی اسٹیشنری وہیکل میں موجود تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایلن فائرنگ سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ مذکورہ فائرنگ کا واقعہ سڈنی میں گینگ لینڈ کے تناظر میں ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ لگتا ہے، ہلاک ہونے والا شخص منظم جرائم میں ملوث اور اپنے حلقے میں ایک بڑی شخصیت کے طور پر جانا جاتا تھا۔

- Advertisement -

سپرنٹنڈنٹ ڈینی ڈوہرٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ شواہد سے یہ بات واضح ہے کہ 48 سالہ شخص کو باقاعدہ ہدف بنا کر نشانہ بنایا گیا ہے، ہماری توجہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور گواہوں سے بیانات حاصل کرنے پر مرکوز ہیں تاکہ کسی نتیجے پر پہنچا جا سکے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ انھیں فائرنگ کے واقعے سے متعلق کچھ پتہ ہے تو ہمیں آگاہ کریں، واقعے کے بعد پولیس نے بونڈی جنکشن کے اس حصے کو تمام ٹریفک، پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے بند کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں