12.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں رونالڈو کی رہائش گاہ کا کرایہ کتنا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مہنگے ترین ہوٹل کے 17 کمروں پر مشتمل سوئٹ میں مقیم ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کوسٹیانو رونالڈو اور انکی فیملی سعودی عرب کے مہنگے ترین ہوٹل کنگڈم ٹاور کے  17 کمروں پر متشمل سوٹ میں رہ رہیں ہیں جس کا ماہانہ کرایہ 3 لاکھ ڈالرز یعنی (پاکستان روپوں میں 7 کروڑ) کے قریب ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کے لیے ہوٹل کے کنگڈم سوٹ کو ایک ماہ کے لیے بک کرایا گیا ہے اور یہ اتنا خاص ہے کہ ہوٹل کی ویب سائٹ میں اس کا کرایہ تک درج نہیں۔

- Advertisement -

ہوٹل کے مطابق کنگڈم سوٹ  48 سے 50 ویں منزلوں پر مبنی ہے، جس میں ایک لیونگ روم، ایک پرائیویٹ آفس، کھانے کا کمرہ اور ایک میڈیا روم موجود ہے۔

اس کے علاوہ رونالڈ کو چین، جاپان بھارت اور مشرق وسطی کے بہترین پکوان فراہم کیے جائیں گے، یہ ہوٹل ایک شاپنگ مال میں واقع ہے جہاں پرتعیش دکانیں موجود ہیں جبکہ ٹینس کورٹس، مساج ٹریٹمنٹ اور اسٹیم روم جیسی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔

اگرچہ فٹبالر رونالڈو اور ان کی فیملی  پرتعیش انداز سے قیام کررہا ہے مگر کرسٹیانو رونالڈو رہائش کے لیے مستقل جگہ کو بھی تلاش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا جنوری کے آغاز میں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضے کے عوض النصر کلب کا حصہ بننے ہیں، سعودی عرب پہنچنے کے بعد ان کا شاندار استقبال بھی کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں