ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پہلی مرتبہ انتہائی مطلوب اور خطرناک ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ بک کی طرز پر 2 کتابیں تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے پہلی مرتبہ 31 اضلاع کے انتہائی مطلوب خطرناک اور انعام یافتہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ بک کی طرز پر دوکتابیں تیار کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھرمیں اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی مزاحمت پر قتل اور دیگر واقعات میں اضافہ ہونے کے بعد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے آئی جی سندھ کے احکامات پر پہلا ٹاسک مکمل کرلیا۔

سی ٹی ڈی نے پہلی مرتبہ 31 اضلاع کے انتہائی مطلوب خطرناک اور انعام یافتہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ بک کی طرز پر دوکتابیں تیار کرلیں ، جن کو بلیک اور گرے بک کا نام دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ان کتابوں میں قتل اقدام قتل اغواء بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے نام عرفیت اور ایڈریس سمیت تمام تفصیلات موجود ہیںم جن کی مدد سے ان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے گرفتاری کی کوششیں تیز کی جائیں گی۔

ذرائع سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ سی ٹی ڈی حکام آئی جی سندھ کو دونوں کتابیں پیش کرے گی اور آئی جی سندھ کی منظوری کے بعد کتابیں شائع کی جائیں گی۔

بلیک بک میں سندھ کے انعام یافتہ ملزمان کی تفصیلات ہیں جبکہ گرے بک میں ہر ضلع کے ٹاپ ٹین جرائم پیشہ کی تفصیلات ہیں۔

گرے بک میں 210 سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کا ریکاڈر مرتب کیا ہے، جن میں کراچی کے 8 اضلاع کے 62 ملزمان کے نام بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے سندھ بھر کے تمام جرائم پیشہ عناصر کا ڈیٹا حاصل کیا، کتاب شائع ہونے سے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی خصوصی طور پر بلیک اور گرے بک کو اردو زبان میں تیار کیا گیا ہے تاکہ نچلی سطح تک معلومات منتقل کرنا ہے، یہ کتابیں تمام چیک پوسٹ، ریلوے، موٹروے اور دیگر اداروں کو دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں