11.6 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

کراچی والے زہریلی سبزیاں کھا رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں سیوریج کے پانی سے سبزیاں اگانے کا سلسلہ جاری ہے، عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے والوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔

اس حوالے سے سندھ فوڈ اتھارٹی (ایس ایف اے) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ شہرِ کراچی کے مضافات میں سیوریج کا پانی استعمال کرتے ہوئے سبزیاں اگانے کا عمل جاری ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ سیوریج کے پانی سے سبزیاں اگانے کے خلاف سخت احکامات دے چکی ہے۔

اس بارے میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا فخر حسین نے ناظرین کو مزید تفصیلات سےآگاہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ اس گندے پانی سے اگنے والی سبزیوں کے حوالے سے ہم نے سال 2018 اور 19 میں متعلقہ اداروں کو رپورٹ فراہم کی تھی اور اس کیخلاف ایکشن بھی ہوا۔

فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا فخر حسین نے کہا کہ اب تک ہم نے صرف کراچی میں ان علاقوں کی نشاندہی کی ہے جہاں گندے پانی سے زرعی سرگرمیاں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان علاقوں سے نمونے اکٹھے کرنے کے بعد اب ہم جامعہ کراچی کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں تاکہ تمام متعلقہ تفصیلات کو چیک کیا جا سکے جو کسی بھی کارروائی سے پہلے درکار ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل آغا فخر حسین نے کہا کہ سیوریج کا پانی سبزیوں کی کاشت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، لیکن پھر بھی ہم ماہرین کے ساتھ مل کر ان زرعی پیداوار کی جانچ کر رہے ہیں تاکہ جب ہم حرکت میں آئیں تو کوئی ہم پر غیر منصفانہ اقدام کا الزام نہ لگا سکے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں 500 ایکڑ زمین پر گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت کی جارہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے سبزیاں کاشت کرنے کے لیے کہ گندے پانی کو صاف کیے بغیر استعمال کرنا متعدد بیماریوں بشمول ہیپاٹائٹس اور کینسر کا باعث بن رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں