ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

کرنسی بحران پر قابو پانے کیلیے مصری حکومت کا اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ : مصر میں کرنسی کی قلت کے بڑھتے ہوئے رجحان کی روک تھام کیلئے ملک سے باہر مصر کے دو بینکوں نے مصری پاؤنڈ کے ڈیبٹ کارڈز کا استعمال معطل کردیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صارفین کا کہنا ہے کہ عرب افریقن انٹرنیشنل بینک نے بدھ کو اور عرب انٹرنیشنل بینک نے جمعرات کو معطلی کا اعلان کرتے ہوئے ایک نوٹس بھیجا ہے۔

عرب افریقی بین الاقوامی بینک کے کسٹمر کے نمائندے نے اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ ملک میں زرمبادلہ کی کمی ہے۔

- Advertisement -

مصر میں ایک بینکر نے کہا کہ تمام بینکوں کو کرنسی کی قلت کے نتیجے میں ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے لیکن ہر ایک الگ الگ فیصلے کر رہا ہے۔

Egypt

ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز کی ایک بڑی تعداد مصری پاؤنڈ کی کم سرکاری شرح مبادلہ سے فائدہ اٹھانے کے لیے اکثر متحدہ عرب امارات میں سونے، موبائل ٹیلی فون اور دیگر مصنوعات کی ہول سیل خریداری کے لیے کارڈز کا استعمال کرتی رہی ہے۔

ڈیبٹ کارڈ کے لین دین پر ڈالر سے تقریباً 31 پاؤنڈ کی سرکاری شرح پر چارج کیا جاتا ہے جبکہ بلیک مارکیٹ میں ایک ڈالر تقریباً 40 یا 41 پاؤنڈز میں فروخت ہوتا ہے۔ اس وسیع فرق کے باوجود مصر نے مارچ سے اپنی کرنسی کو ڈالر کے مقابلے میں مستحکم رکھا ہوا ہے۔

بینکر نمائندے نے بتایا کہ امکان ہے کہ دوسرے بینک بھی اسی طرح کی پابندیاں اگلے ہفتے متعارف کرائیں گے۔ حالیہ مہینوں میں بینکوں نے مصر میں غیر ملکی کرنسی خریدنے اور بیرون مصر کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ غیر ملکی کرنسی وصول کرنے پر حد بندی عائد کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں