منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ سے 1 کروڑ 10لاکھ روپے کے زیورات کی اسمگلنگ ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی ایئرپورٹ سے 1کروڑ 10لاکھ روپے کے زیورات کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی اورکسٹمز حکام نے سونے کےزیورات اپنی تحویل میں لے لئے۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے کراچی ایئرپورٹ سے 1کروڑ 10لاکھ روپےکےزیورات کی اسمگلنگ ناکام بنادی ، ترجمان کسٹمز نے بتایا کہ دبئی سے کراچی پہنچنےوالے مسافرنظام الدین کےسامان کی تلاشی لی گئی، اسکینگ کی گئی تو مسافر کے سامان میں سونے کے زیورات کی نشاندہی ہوئی۔

- Advertisement -

ترجمان کسٹمز کا کہنا تھا کہ عملے نے سونے کےزیورات کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

گذشتہ ماہ بھی کراچی ائیر پورٹ پر منی لانڈرنگ اور سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی تھی اور مسافر کے بیگ سے16ملین روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی اور 251گرام سونا برآمد کرلیا تھا۔

مسافر نے کرنسی اور سونا اپنے بیگ میں چھپا رکھے تھے تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کے مشکوک ہونے پر دستی تلاشی کے دوران مذکورہ کرنسی اور سونا برآمد کیا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں