10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سمندری طوفان کے پیش نظر پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سمندری طوفان بپرجوائے کے پیش نظر پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن جاری ہے اور پاکستان نیوی میرینز کی ٹیمیں ساحلی علاقوں میں موجود ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سمندری طوفان بپرجوائے کے پیش نظر پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن جاری ہے اور پاکستان نیوی میرینز کی ٹیمیں ساحلی علاقوں سجاول، کیٹی بندر، شاہ بندر اور کھارو چھان میں موجود ہیں۔

پاکستان نیوی میرینز کی ٹیمیں چوہڑ جمالی اور جاتی کے گوٹھوں میں امدادی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں اور اب تک پاک بحریہ کی جانب سے17 ہزارسے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

- Advertisement -

پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اس کی ریسکیو اور میڈیکل ٹیمیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان بپر جوائے کی آمد سے سندھ کی ساحلی پٹی بُری طرح متاثر ہے، لہریں آبادی میں داخل ہوچکی ہے کیٹی بندر، سجاول، بدین میں تیزبارش کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں