ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سمندری طوفان سے کراچی میں خطرناک صورتحال: چیف میٹر ولوجسٹ کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کراچی میں اپنے اثرات دکھاتا ہوا جائے گا تاہم کراچی میں خطرناک صورتحال پیدا نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے بیان میں کہا ہے کہ سمندری طوفان بپرجوائے کراچی سے 340 کلومیٹر اور ٹھٹھہ سے 355 کلومیٹر دور ہے۔

سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان بپرجوئے کی شدت میں کسی حدتک کمی آئی ہے،گزشتہ رات تک سمندری طوفان بپر جوائے بہت زیادہ خطرناک تھا، سمندری طوفان کا صبح کے بعد شمال مشرق کی جانب رخ ہوجائے گا اور شمال مشرق کی طرف بڑھتا رہا تو کیٹی بند سے گزرے گا۔

- Advertisement -

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کا خطرہ موجود ہے لیکن شدت کچھ کم ہوئی ہے، طوفان 400 کلومیٹر دوری پر پہنچا تو ہمارے علاقوں میں اثرات نظر آنا شروع ہوگئے، سمندری طوفان جتنا قریب آتا جائے گا اثرات زیادہ ہوتے جائیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ طوفان قریب آنےسےآندھی،طغیانی،بارشیں ہوسکتی ہیں اور کراچی میں15اور 16جون کو موسلادھاربارش ہوسکتی ہے اور آئندہ 2 سے 3 دن تک کراچی میں تیزہوائیں چلیں گے

سردارسرفراز نے کہا کہ طوفان کراچی کے جنوب سے مشرق 250کلومیٹرکی دوری سے گزرے گا، سمندری طوفان کراچی میں خطرناک صورتحال پیدا نہیں کرے گا تاہم اپنےاثرات دکھاتا ہوا جائےگا۔

گذشتہ روزچیف میٹرولوجسٹ نے کہا تھا کہ سمندری طوفان بپرجوائے پہلے کیٹگری 3 میں تھا اب 2میں آگیا ہے ، طوفان میں 100 سے 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چل سکتی ہیں اور ابھی بھی موسلادھار بارشیں دے سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں