تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بند کردیا گیا

دمشق: اسرائیل کے فضائی حملے کے بعد شام نے دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے تمام فضائی آپریشنز روک دیئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شام کی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیل کے مبینہ فضائی حملے میں رن وے کے متاثر ہونے اور ایئر پورٹ پر پروازیں متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

شامی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے کو شدید نقصان پہنچا جس کے بعد پروازوں کو وہاں پر لینڈنگ سے روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی ملک میں امیگریشن کھلنے کو تیار

شام کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ دمشق ایئرپورٹ کو تکنیکی وجوہات کی بِنا پر بند کیا جارہا ہے، سرکاری بیان میں اسرائیلی حملے کا ذکر نہیں کیا گیا۔

شام کی نجی ایئرلائن نے کہا ہے کہ وہ اپنی تمام پروازوں کو حلب ایئرپورٹ کی طرف منتقل کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں رواں مہینے کے آغاز سے ہی سکیورٹی ہائی الرٹ کر رکھی ہے۔

Comments

- Advertisement -