اسلام آباد : سابق وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ‘اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 0.5 بلین ڈالر کی خطرناک کمی ریکارڈ کی گئی، حکومتی تبدیلی کی قیمت قوم ادا کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک ذخائر میں 0.5بلین ڈالر کی خطرناک کمی ہوئی اور نجی ذخائر میں مزید 100 ملین ڈالر کی کمی ہوئی۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد سے ذخائر میں مجموعی کمی اب 2.3بلین ڈالرہے، یہی وجہ ہے کہ روپے کی قدر تیزی سے گر رہی ہے، حکومتی تبدیلی کی قیمت قوم اداکررہی ہے، جس میں اضافہ ہورہا ہے۔
Dangerous drop of $0.5 billion in state bank reserves last week. Another $100 million drop in private deposits. Total drop in reserves since moving of VNC is now $7.5 billion! This is why rupee is losing value rapidly. Price nation is paying for regime change keeps increasing!
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 10, 2022
خیال رہے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے اور مجموعی ذخائر 595 ملین ڈالرکم ہوکر 15 ارب 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالررہ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتے مزید چار سوستانوے ملین ڈالرکم ہوئے، جس سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر نو ارب بائیس کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔
سات اپریل سے اب تک اسٹیٹ بینک کےزرمبادلہ کےذخائر میں دو ارب تیس کروڑ ڈالر کی کمی ہوچکی ہے، اسی طرح کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر اٹھانوے ملین ڈالر کم ہو کر پانچ ارب بچانوے کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔