19.2 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

کینجھرجھیل میں کشتی الٹ گئی، 8 خواتین سمیت 10 افراد جاں‌ بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ٹھٹھہ: سندھ کی مشہور کینجھرجھیل میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، ریسکیو عملے نے دیگر کی تلاش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں تمام افراد کشتی میں سوار ہوکر نوری جام تماچی کے مزار جارہے تھے کہ اس دوران کینجھرجھیل میں کشتی الٹ گئی، حادثے میں 8خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد ڈوب کر جاں‌ بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو عملے نے جھیل سے 10لاشیں نکال لیں اور 2 افراد کو بچا لیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے، کشتی میں سوار افراد کا تعلق کراچی کے علاقے محمودآباد سے تھا۔

- Advertisement -

حادثے کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا اور صورت حال کا جائزہ بھی لے رہی ہے۔ پولیس افسران کے مطابق حادثے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں، ذمے داروں کو بے نقاب کیا جائے گا۔

کینجھر جھیل اور حب ندی میں 7 افراد ڈوب گئے، کراچی میں کرنٹ لگنے سے ایک اور ہلاکت

خیال رہے کہ کینجھر جھیل میں کشتی غرقابی کا نیا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی متعدد حادثات پیش آچکے ہیں، جبکہ جھیل میں نہاتے ہوئے کئی منچلے نوجوانوں کی اموات بھی ہوچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں