اشتہار

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ محفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف سینیئر سیاستدان شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی دائر دائر درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مذکورہ معاملے پر دائر شیخ رشید کی درخواست کی آج سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار نے خود کوئی نام دیے تھے؟ جس پر شیخ رشید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار ایک ووٹر ہیں۔

- Advertisement -

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ دونوں فریقین کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے کون سے نام دیے گئے تھے جب عدالت کو بتایا گیا کہ احمد چیمہ، احمد نواز سکھیرا کے نام دیے گئے تھے تو عدال تنے کہا کہ یہ نام دیکھ کر فریقین کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ پہلے دن سے سب کو معلوم تھا کہ محسن نقوی ہی نگراں وزیر اعلیٰ ہوں گے ان کی تقرری پر پہلے دن سے ہی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف یہ دیکھنا ہے کہ محسن نقوی کی تقرری کے لیے کیا طریقہ کار اختیار کیا گیا۔

عدالت کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے مکمل اختیار ہے۔ نگراں وزیر اعلیٰ کا کام صرف الیکشن کرانا ہے، لیکن الیکشن کمیشن خود ہی انتخابات نہ کرانے کا کہہ دیتا ہے تو پھر کیا ہوسکتا ہے؟

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں