15.2 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

نادرا میں قائم مقام چیئرمین تعینات کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں فوری طور پر قائم مقام چیئرمین تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایڈیشنل سیکریٹری احسان علی مانی کو چیئرمین نادرا کا چارج دیے جانے کا امکان ہے جبکہ ذوالفقار احمد اور میر علی قائم مقام چیئرمین کی فہرست میں شامل ہیں۔

قانون کے مطابق 60 دن کے اندر نیا چیئرمین لگانا ہوتا ہے۔ نئے چیئرمین نادرا کی تعیناتی بذریعہ اشتہار ہوگی۔

- Advertisement -

گزشتہ روز سابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران اپنا استعفیٰ انہیں پیش کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے طارق ملک پر مستعفی ہونے کیلیے شدید دباؤ تھا، ایف آئی اے کی جانب سے چیئرمین نادرا کے خلاف انکوائری بھی جاری ہے۔

نادرا ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کے انکشاف کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے طارق ملک کے اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں