8.7 C
Dublin
اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کے ایک اور کیس میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ واقعات کے متعلقہ عسکری ٹاور کیس میں بھی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کرنے والی ایک جے آئی ٹی نے جلاؤ گھیراؤ واقعات سے متعلقہ عسکری ٹاور کیس میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی عدالت سے اٹک جیل جا کر چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان قلمبند کرنے کی اجازت لے گی۔

عسکری ٹاور کیس کی بنائی گئی جے آئی ٹی کی سربراہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ہیں۔ ذرائع کے مطابق عدالت سے اجازت ملنے کے بعد جے آئی ٹی سربراہ ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری اور ممبران چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے اٹک جیل جائیں گئے۔

- Advertisement -

گزشتہ دنوں بھی 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کرنے والی ایک جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں تفتیش کی تھی اور سابق وزیراعظم نے جے آئی ٹی کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے تھے۔

9 مئی واقعات پر جے آئی ٹی کی تفتیش، چیئرمین پی ٹی آئی نے کیا جوابات دیے؟

واضح رہے کہ 9 مئی واقعات کے حوالے سے حکومت نے کئی جے آئی ٹیز تشکیل دے رکھی ہیں۔ تھانہ سرور روڈ کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں