ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ویڈیو: سسر نے جاب انٹرویو کیلئے جانیوالی بہو کا سرپھاڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دلی: بھارت میں سسر نے نوکری کے لیے انٹرویو دینے جانے والی بہو پر اینٹ سے حملہ کر دیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارت کا دارالحکومت نئی دلی کے علاقے فرید آباد میں پیش آیا، جہاں کاجول نامی خاتون گھر کے معاشی معاملات میں اپنے شوہر کا ہاتھ بٹانا چاہتی تھی اور وہ نوکری کے لیے انٹرویو دینے جا رہی تھی کہ اس کے سسر کو پتہ چل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کاجول کے سسر نے پہلے اپنی بہو کا راستہ روکا اور اسے واپس گھر جانے کا کہا لیکن جب 26 سالہ کاجول نہ مانی تو اس کے سسر نے ہاتھ میں پکڑی اینٹ سے اسے مارنا شروع کر دیا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا کہ کاجول کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے سر میں 17 ٹانکے آئے جبکہ لڑکی کے گھر والوں کی شکایت پر کاجول کے سسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں